سبق نمبر 14۔ ٓحرارت کی پیمائش اور اثرات
مشق
A . میرا ساتھی کون ؟
الف
ب
(الف ) صحت مند انسان کا 296 K
جسمانی درجہ حرارت
(ب) پانی
کا نقطہ جوش 98.6 °F
(ج) کمرہ کا درجہ حرارت 0°C
(د) پانی کا نقطہ
انجماد 212 °F
جواب :
الف ب
(الف ) صحت مند انسان کا 98.6 °F
جسمانی درجہ حرارت
(ب) پانی
کا نقطہ جوش 212 °F
(ج) کمرہ کا درجہ
حرارت 296 K
(د) پانی کا نقطہ انجماد 0°C
B کون سچ بول رہا ہے ؟
الف ) شے کا درجہ حرارت جول میں ناپا جاتا ہے
جواب : یہ جھوٹ بال رہا ہے
ب) حرارت گرم شے سے سرد شے کی طرف بہتی ہے ۔
جواب: یہ سچ بول رہا ہے ۔
ج) حرارت کی اکائی جول ہے
جواب: یہ سچ بول رہا ہے ۔
د) حرارت دینے پر اشیا سکڑتی ہے ۔
جواب : یہ جھوٹ بول رہا ہے ۔
ہ) ٹھوس کے جوہر آزاد ہوتے ہیں ۔
جواب : یہ جھوٹ بول رہا ہے ۔
و) گرم شے کے جوہروں کی توانائی بالحرکت کا اوسط سرد شے کے جوہروں کی توانائی بالحرکت کے اوسط سے کم ہوتا ہے
جواب: یہ جھوٹ بول رہا ہے ۔
C ڈھونڈو تو ملے ۔
الف) تپش پیما ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی پیمائش کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔
جواب : درجہ حرارت
ب) حرارت کی پیمائش کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کا استعمال کرتے ہیں ۔
جواب: کیلوری میٹر
ج) درجہ حرارت شے کے جوہروں کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔توانائی بالحرکت کے تناسب میں ہوتی ہے ۔
جواب: اوسط
د) کسی شے کی حرارت اس کے جوہروں کی ۔۔۔۔۔ کے تونائی بالحرکت کے تناسب میں ہوتی ہے ۔
جواب: کل
2۔ چائے بنانے کے لیے تمام ضروری اشیا برتن میں ڈال کر شاذیہ نے وہ برتن شمسی چولھے پر رکھ دیا ۔ ہادیہ نے اسی طرح کا برتن گیسی چولھے پر رکھا۔ کس کی چائے جلدی تیار ہوگی ۔ اور کیوں ؟
جواب : شاذیہ کی بہ نسبت ہادیہ کی چائے جلدی تیار ہوگی کیوں کہ شاشذیہ کے شمسی چولھے کے بہ نسبت ہادیہ کا گیسی چولھے سے درجہ حرارت زیادہ پیمانے پر حاصل ہوگی ۔
3. مختصر جواب لکھیے ۔
الف) طبی تپش پیما کی ساخت بیان کیجیے ۔ اس میں اور تجربہ گاہ میں استعمال ہونے والے تپش پیما میں کیا فرق ہے ۔
جواب: طبی تپش پیما ایک کانچ کی باریک نلی ہوتی ہے جس کے سرے پر جوف ( بلب ) ہوتا ہے ۔ پہلے نلی میں پارہ بھرتے تھے لیکن پارہ ہمارے لیے نقصان دہ ہونے کی وجہ سے اس کی جگہ الکحل استعمال ہوتا ہے۔ باقی نلی کا سرا خالی ہوتا ہے ۔ دوسرا سرا بند کیا جاتا ہے جس شے کی درجہ حرارت کی پیمائش کرنا ہو ۔تپش پیما کا جوف کچھ دیر کے لیے اس شے سے مس کرتا ہو ارکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کا درجہ حرارت شے کے درجہ حرارت کے برابر ہو جاتا ہے ۔ لیکن آج کل طبی تپش پیماکی بجائے ڈیجیٹل تپش پیما استعما ل ہوتے ہیں ۔ تجربہ گاہ میں استعما ل ہونے والے تپش پیما کی ساخت بھی طبی تپش پیما کی طرح ہی ہوتی ہے لیکن اس تپش پیما میں پیمائش کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے ۔ اس کی مدد سے 40 ڈگری سیلسی اس سے 110 ڈگری سیلسی اس کے درمیان درجہ حرارت کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔
ب) حرارت اور درجہ حرارت میں کیا فرق ہے ۔ ؟ ان کی اکائیاں لکھیے ۔
جواب :
حرارت : ا یک شے کے جوہروں کی کل تونائی بالحرکت کا تعلق حرارت سے ہوتا ہے ۔
حرارت زیادہ درجہ حرارت والے جسم سے کم درجہ حرارت والے جسم کی جانب بہتی ہے۔
حرارت توانائی کی ایک شکل ہے۔
درجہ حرارت: کسی شے کے جوہروں کی تونائی بالحرکت کے اوسط کا تعلق درجہ حرارت سےہے۔ درجہ حرارت وہ مقدار ہے جو حرارت کے بہاو کی سمت کا تعین کرتی ہے۔ مقدار کے لحاظ سے کسی جسم کے سرد یا گرم ہونے کے درجہ کو اس جسم کا درجہ حرارت کہاجاتا ہے
حرارت کی اکائیاں :
No comments:
Post a Comment