Class 7th Science Lesson 13 Tabayee aur Kimyaee Tabdili جماعت ہفتم جنرل سائنس سبق نمبر 13 طبعی اور کیمیائی تبدیلی

 

سوال نمبر 1 : فرق واضح کیجیے ۔ 

الف ) طبعی تبدیلی اور کیمیائی تبدیلی 


 طبعی تبدیلی

 کیمیائی تبدیلی

ایسی تبدیلی جس کے دوران اصل شے  کی خصوصیات قائم رہی ۔ یعنی ساخت قا ئم رہے  اور کوئی نئی شے تیار نہیں ہوئی ہو ایسی تبدیلی کو طبعی تبدیلی کہتے ہیں ۔  

 ایسی تبدیلی جس کے دوران اصل شے نئی مختلف خصوصیات والی شے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔  ایسی تبدیلی  کو کیمیائی تبدیلی کہتے ہیں ۔ 

 اس تبدیلی میں اصل شے کو دوبارہ  بغیر تبدیلی کے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ  تبدیلی عارضی تبدیلی ہے۔  

 اس تبدیلی میں اصل شے کو دوبارہ حاصل نہیں کیا جا سکتا ۔ یہ تبدیلی مستقل ہوتی ہے۔ 

 مثلاً: عمل جوش ، پانی کا بھاپ بننا ( عمل تبخیر ) ، نمک  کا پانی میں گھلنا (حل پذیری)  وغیرہ 

 مثلاً : دودھ کا دہی بننا ، کلی کا پھول بننا، کیری سے آم بننا 


ب) دوری تبدیلی  اور  غیر دوری تبدیلی 

 دوری تبدیلی 

 غیر دوری تبدیلی 

 ایسی تبدیلی جو مقررہ وقفہ کے بعد بار بار واقع ہوتی ہے ایسی تبدیلی دوری تبدیلی کہلاتی ہے۔

 ایسی تبدیلی جو ایک بار واقع ہو جائے تو وہ دوبارہ  کب واقع ہاگی یہ یقیناً سے کہا نہیں جا سکتا  ایس تبدیلی کو غیر دوری تبدیلی کہتے ہیں ۔ 

 دونوں تبددیلیوں میں وقفہ مساوی ہوتا ہے۔ 

یہ تبدیلی  اگر واقع بھی ہو گئی تو دونوں تبدیلیوں کے درمیان کا وقفہ مساوی نہیں ہو تا۔

 مثلاً : دن کے بعد رات کا آنا، مد کے بعد جذر کا آنا، گھڑی  کے سوئیوں کی حرکت 

  مثلاً : درخت پر بیٹھے پرندے کا اڑ جانا ، سیلاب آنا ، طوفان کا آنا 


ج) قدرتی تبدیلی  اور انسان کی پیدا کردہ تبدیلی 


 قدرتی تبدیلی 

 انسان کی پیدا کردہ تبدیلی 

 ایسی تبدیلی جو قدرتی طور پر واقع ہوتی ہے انہیں قدرتی تبدیلی کہتے ہیں۔ 

 ایسی تبدیلی جو انسان کے ذریعے عمل میں آتی ہو اسے انسان کی پیدا کردہ تبدیلی کہتے ہیں ۔ 

 قدرتی تبدیلیاں خود ہی وجود میں آتی ہیں۔قدررتی آفات قدرتی تبدیلیوں کی وجہ بنتے ہیں۔ 

 انسان کی پیدا کردہ تبدیلی انسان اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کر تا ہے۔ 

 مثلاً :کلی سے پھول کا بننا ، بادل سے بارش ہونا، سورج کا طلوع و غروب ہونا 

 مثلاً روٹی  بنانا ، دودھ سے دہی کو بنا نا ، پانی کو برف بنانا


سوال نمبر 2 : نیچے دی ہوئی تبدیلیاں کون کون سی قسم کی ہیں اور کیوں ؟ 
الف)     دودھ کا دہی بننا : 

جواب :  کیمیائی  تبدیلی : کیوں کہ ا  صل چیز سے نئی چیز عمل میں آئی ہے۔کیمیائی عمل ہوا ہے۔   

 مستقل تبدیلی: کیوں  کہ ہم دوبارہ دودھ کو حاصل نہیں کر سکتے ۔
 فائدہ مند تبدیلی : ، کیوں کہ  دہی ایک فاہدہ مند چیز ہے ۔ جس سے ہمارے جسم کو قوت ملتی ہے۔ 
سست رفتار تبدیلی : کیوں کہ دوودھ سے دہی بننے میں وقت لگتا ہے ۔ 

            ب)     پٹاخہ کا پھوٹنا : 

جواب :  کیمیائی  تبدیلی : کیوں کہ اس میں کیمیائی اشیا موجود ہونے کی وجہ سے کیمیائی عمل ہوا ہے۔   
 مستقل تبدیلی: کیوں  کہ ہم دوبارہ پٹاخہ  کو اصل حالت میں حاصل نہیں کر سکتے ۔
نقصان دہ  تبدیلی : ، کیوں کہ  اس کو پھوٹنے سے ہوا اور آواز کی آلودگی ہوتی ہے۔۔ 
فوری  تبدیلی : کیوں کہ پٹاخہ کو پھوٹنے میں  وقت نہیں  لگتا ہے ۔ 
انسان کی پیدا کردہ تبدیلی : کیوں  کہ پٹاخہ انسان اپنی مرضی سے پھوڑ سکتا ہے۔ 

         ج)    زلزلہ آنا  : 

جواب :قدرتی تبدیلی  : کیوں کہ زلزلہ قدرتی طور واقع ہو تا ہے۔ ۔   
 مستقل تبدیلی:زلزلہ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو دوبارہ اصل حالت میں نہیں لا سکتے۔۔
نقصان دہ  تبدیلی : ، کیوں کہ اس کی وجہ سے بہت نقصان ہو تا ہے۔ 
فوری  تبدیلی : کیوں کہ زلزلہ آنے میں   وقت نہیں  لگتا ہے ۔ 
غیر دوری تبدیلی : زلزلہ کا کوئی بھی وقت طئے نہیں ہوتا۔ 

د)  زمین کی سورج کے اطراف گردش  : 

جواب :قدرتی تبدیلی  : کیوں کہ یہ تبدیلی  قدرتی طور واقع ہو تی  ہے۔ ۔   
سست رفتار   تبدیلی : کیوں کہ زمین کو سورج کے اطراف گردش کرنے میں وقت لگتا ہے ۔ 
 دوری تبدیلی :زمین کے سورج کے اطراف گر دش کا وقت مقرر ہو تا ہے۔ 

ہ)    اسپرنگ تاننا  : 

جواب : انسان کی پیدا کردہ تبدیلی : کیوں کہ اسپرنگ کا تاننا انسان کے ذریعے واقع ہو تا ہے۔ 
عارضی تبدیلی : کیوکہ اسپرنگ کو ہم  اصل حالت میں  لا سکتے۔
فائدہ مند  تبدیلی :  کیوں کہ اس سے قوت پیدا ہو تی ہے۔
فوری  تبدیلی : کیوں کہ اس تبدیلی میں   وقت نہیں  لگتا ہے ۔

سوال نمبر 3: وجوہات  بتائیں ۔ 
الف ) ہوا بند ڈبوں  کی  غذائی اشیا خرید تے وقت اس ڈبے پر مدت کی تاریخ جانچ کر لے۔ 
جواب:  ہوا بند ڈبوں کی غذائی اشیا کوخریدتے وقت اس ڈبے پر مدت کی تاریخ جانچ کرلینی چاہیے کیون کہ ایک مقررہ وقت کے بعد اس ڈبے میں موجود غذا میں کیمیائی تبدیلیاں ہونا شروع ہوجاتی  ہیں۔ اور غذا خراب ہو جاتی ہے جس کے کھانے سےہمارے صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 

ب)     لوہے کے چیزوں کو رنگ لگائیں۔ 
جواب : لوہے کے چیزوں کو رنگ لگائیں کیوں کہ لوہے کی چیزیں  ہوا میں موجود آکسیجن اور نمی کےساتھ کیمائی عمل کرتی ہیں اس عمل کی وجہ اس میں زنگ لگتا ہے اور اس کی وجہ لوہے کی چیزیں خراب ہو جاتی ہیں۔ 

ج)     لکڑی کی زیزوں کو پالش کیا جائے۔
 
جواب: لکڑی کی چیزوں کو پالش کیا جائے کیوں کہ لکڑی ہوا میں موجود نمی کی وجہ پھپھوند کا شکا ر ہوجاتی ہے۔ اس کی وجہ لکڑی میں تبدیلی ہوتی ہےاور لکڑی خراب ہو جاتی ہے۔ 

د)    تانبے پیتل وغیرہ کے بر تنوں کو قلعی کرنا چاہیے۔ 

جواب: تانبے کے پیتل کے  بر تنوں کو قلعی کرنا چاہیئے کیو ں کہ ہوا میں  موجود  نمی اور آکسیجن کے ساتھ یہ کیمیائی عمل کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہرے رنگ کی ایک پرت برتنوں پر تیار ہوتی ہے جس کی وجہ سے برتن خراب ہو جاتے ہیں ۔  

ہ)   خشک رومال پانی میں ڈالتے ہی گیلا ہو جاتا ہے خشک ہو نے کے لیے کچھ وقت درکا ر ہو تا ہے۔  

جواب:  خشک رومال پانی میں ڈالتے ہی گیلا ہو جاتا ہے خشک ہو نے کے لیے کچھ وقت درکا ر ہو تا ہے کیو ں کہ رومال میں موجود پانی کی تبخیر ایک سست رفتار تبدیلی ہے ۔

سوال نمبر 4:            کیا کریں گے ۔ 
1) اشیا میں ہونے والی طبعی تبدیلی پہچانناہے ۔ 

No comments:

Post a Comment

Class 10th Science lesson 1 Saqli Qoowat

 Data