الفاظ معنی
الفاظ معنی
دریا ندی
قریب پاس
ڈٹا رہا کھڑا رہا
شل بہت زیادہ تھکاوٹ
ماجرا واقعہ ، بات ، معاملہ
اسپتال دواخانہ
توجہ دھیان
تباہی نقصان
بہادری ہمت
چرچا ہونا کسی بات کا بار بار ذکر ہونا
مشق
ایک جملے میں جواب لکھو
1) دیوار کس لیئے بنائی گئی تھی؟
جواب: دریا کے پانی کو بستی میں آنے سے روکنے کے لیئے دیوار بنائی گئی تھی۔
2) جوزف کہاں کھیل رہا تھا ؟
جواب: جوزف دریا کے کنارے کھیل رہا تھا۔
3) جوزف سوراخ بند نہ کرتا تو کیا ہوتا؟
جواب: جوزف سوراخ بند نہ کرتا تو چھوٹا سا سوراخ آہستہ آہستہ بڑھتا جاتااور پھر اتنا پانی بہتا کہ ساری بستی ڈوب جاتی ۔
4) جوزف نے سوراخ بند کرنے کی کیا ترکیب کی؟
جواب: جوزف نے سوراخ بند کرنے کی یہ ترکیب کی کہ اس نے پہلے اپنی ہتھیلی سوراخ پر لگادی پانی تب بھی نہ رکا تو پھر جوزف اپنی پیٹھ لگاکر بیٹھ گیا۔
5) وہاں سے گزرنے والے شخص نے کیا دیکھا؟
جواب:وہاں سے گذرنے والے شخص نے دیکھا کی جوزف دیوار کے سوراخ سے پانی کوروکنے کے لیے پیٹھ لگاکر بیٹھا ہے۔
6) جوزف کی بہادری کے چرچے کیوں ہونے لگے ؟
جواب: جوزف کے بہادری کے چرچے ہونے لگے کیوں کہ جوزف نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بستی کو تباہی سے بچایا تھا۔
دیئے ہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کرو۔
پرواہ نہ کرنا ماجرا ترکیب
1) پرواہ نہ کرنا: ہمارے فوجی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کرتے ہیں ۔
2) ماجرا: ہم اداس بیٹھے تھے تو ہمارے استاد نے ہم سے کہا کہ ماجرا کیا ہے ۔
3) ترکیب: ہمارے ریاضی کے استاد ریاضی کے سوالات حل کرنے کی الگ الگ ترکیب بتابے ہیں۔
اس کہانی میں نیچے دیے ہوئے لوگوں نے کیا کام کیا
جوزف کے پاس سے گزرنے والاشخص
نوجوان لڑکے
بستی کے دوسرے لوگ
ڈاکٹر
جوزف کے پاس سے گزرنے والا شخص
جواب: وہ دوڑتا ہوا بستی میں پہنچا اور بہت سے لوگوں کو بلا لا یا۔
نوجوان لڑکے
جواب: نوجوان لڑکوں نے اسے وہاں سے اٹھایا اور اُسے لے کر بڑی تیزی سے اسپتال کی طرف روانہ ہوئے۔
بستی کے دوسرے لوگ
جواب: بستی کے دوسرے لوگ سوراخ بند کرنے میں لگ گئے۔
دیے ہوئے جملے غلط ہیں یا صحیح لکھو:
1) بستی کے کنارے ایک سمندر تھا۔
جواب: غلط
2) دیوار میں ایک سوراخ ہو گیا تھا۔
جواب: صحیح
3) جوزف کے پاس سے گزرنے والے شخص نے سوراخ بند کرنے کی کوشش کی۔
جواب: غلط
4) نوجوان لڑکوں نے جوزف کوفوراً اس کے گھر پہنچادیا۔
جواب: غلط
5) بستی کے لوگوں نے سوراخ بند کردیا۔
جواب: صحیح
6) جوزف کے اسپتال سے آنے پر لو گوں نے خوشیاں منائی۔
جواب: صحیح
نیچے دیے ہوئے خانوں سے لفظ لے کر واحد کے پانچ جملے اور جمع کے پانچ جملے بناؤ۔
1) وہ سوچ رہا ہے۔
2) وہ چل رہا ہے۔
3) وہ دیکھ رہا ہے۔
4) وہ جاگ رہاہے۔
5) وہ گا رہا ہے۔
جمع کےپانچ جملے
1) وہ سوچ رہے ہیں ۔
2) وہ چل رہے ہیں ۔
3) وہ دیکھ رہے ہیں ۔
4) وہ جاگ رہے ہیں ۔
5) وہ گا رہے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment