الفاظ معنی
الفاظ معنی
کُٹیا جھونپڑی
باپو مہاتما گاندھی کا لقب
کُٹی کُٹیا جھونپڑی
رونق چمک
برس سال
مہمان خانہ مہمانوں کی رُکنے کی جگہ
مکانات گھر
لاٹھی لکڑی ، جس سے پکڑ کی چلا جاتا ہے
چرخہ سوت کاتنے کا آلہ
سوت کپڑے کی ایک قسم
شیشہ کانچ
قلم دان قلم (پین ) رکھنے کا ڈبہ
چشمہ عینک
لباس کپڑے
بھجن ہندو خدا کی تعریف کا گیت
گئو شالا گائے رکھنے کی جگہ
کتائی گھر ایسی جگہ جہاں سوت یا ریشم کاتا جاتاہو ۔
بُنائی گھر ایسی جگہ جہاں کپڑے کی بُنائی کی جاتی ہو ۔
کھادی سوت سے بنایا ہوا کپڑا
اسپتال دواخانہ
ڈاک خانہ پوسٹ آفس
مشق
ایک جملے میں جواب لکھو
1) گاندھی جی کہاں رہتے تھے ؟
جواب: گاندھی جی وردھا شہر سے کچھ دور ایک چھوٹاسا گاؤں سیواگرام میں رہتے تھے ۔
2) باپو کُٹی میں گاندھی جی نے کتنے برس گزارے ؟
جواب: گاندھی جی نے باپو کُٹی میں اپنی زندگی کے آخری گیارہ برس گزارے۔
3) گاندھی جی کی کُٹیا میں کون سی چیز یں رکھی ہوئی ہیں ؟
جواب: گاندھی جی کی کُٹیا میں ان کی لاٹھی ، چرخہ،شیشے کی الماری میں قلم دان ،چشمہ،گھڑی ، پتھر کے تین بندر اور قندیل رکھی ہوئی ہے اور جگہ جگہ دیواروں پر تختیاں لگی ہوئی ہیں ۔
4) ہر تختی پر کیالکھا ہوا ہے؟
جواب: ہر تختی پر کسی نہ کسی مذہب کے کی دعا لکھی ہوئی ہے۔
5) آج بھی ہر مذہب کی دعا کہاں پڑھی جاتی ہے؟
جواب: آج بھی ہر مذہب کی دعا پیپل کے اس پیڑ کے نیچے جہاں گاندھی جی بیٹھتے تھے پڑھی جاتی ہے۔
سبق پڑھ کر گاندھی جی کی کُٹیا کے بارے میں پانچ جملے لکھو۔
1) گاندھی جی کی کُٹیا مٹی اور بانس سے بنی ہوئی ہے۔
2) کُٹیا کے چھت کویلو کی ہے۔
3) گاندھی جی کی کُٹیا میں ان کی لاٹھی ، چرخہ،شیشے کی الماری میں قلم دان ،چشمہ،گھڑی ، پتھر کے تین بندر اور قندیل رکھی ہوئی ہے
4) جگہ جگہ دیواروں پر تختیاں لگی ہوئی ہیں ۔
5) گاندھی جی نے باپو کُٹی میں اپنی زندگی کے آخری گیارہ برس گزارے۔
ان لفظوں کو اپنی بیاض میں خوش خط لکھو۔
کُٹیا کُٹیا
قلم دان قلم دان
چَوکی چَوکی
قندیل قندیل
گئوشالا گئوشالا
کتائی گھر کتائی گھر
بُنائی گھر بُنائی گھر
دی ہوئی مثال کے مطابق نیچے دیے ہوئے لفظوں کے آخر میں 'خانہ ' ؒلگا کر لفظ بناؤ
مثال ڈاک + خانہ = ڈاک خا نہ
دوا + خانہ = دوا خا نہ
کتب + خانہ = کتب خا نہ
مہمان + خانہ = مہمان خا نہ
باورچی + خانہ = باورچی خا نہ
اس سبق میں ایک ہندی لفظ آیا ہے ' گئو شالا ' جو گئو + شالا کے ملنے سے بنتا ہے یعنی گایوں کا گھر
ہماری زبان میں بھی ایسے لفظ موجود ہیں جیسے
کتائی گھر کتائی + گھر
بُنائی گھر بُنائی + گھر
کتاب گھر کتاب + گھر
پوجا گھر پوجا + گھر
گھنٹہ گھر گھنٹہ + گھر
No comments:
Post a Comment