Class 10th political Science Lesson 5 Bharti Jamhuriyat ko darpesh Challenges جماعت دہم سیایسات سبق نمبر 5 بھارتی جمہوریت کو درپیش چیلینجیس

سوال نمبر 1:  ذیل میں سے مناسب متبادل سن کر بیان مکمل کیجئے۔

۱۔ جمہوریت میں  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الیکشن میں حصہ لے کر اقتدار میں داخل ہو تی  ہیں ۔

            الف)     سیاسی پارٹیاں                                                                                               ب)    عدالتیں 

                ج)    سماجی ادارے                                                                                                  د )      ان میں سے کوئی نہیں

جواب :              الف) سیاسی پارٹیاں

 

۲۔ دنیا کے تمام جمہوری ملکوں کو درپیش سب سے بڑا چیلنج یعنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔

               الف)         مذہبی تصادم                                                                                           ب)     نکسل وادی کاروائیاں 

                ج)         جمہوریت کی جڑوں کو اور گہرائی میں لے جانا                     د )    غنڈہ گردی کی اہمیت 

جواب:          ج) جمہوریت کی جوڑوں کو گہرائی میں لے جانا

 

سوال نمبر 2 :   درج  ذیل بیا نات صحیح ہے یا غلط ، وجوہات کے ساتھ لکھیے۔

۱۔جمہوریت کو قائم رکھنے کے لیے مستعد رہنا ضروری ہے۔

جواب : صحیح

وجہ ۔         جمہوریت ایک مسلسل جاری رہنے والا زندہ عمل ہے۔ جمہوریت کو اختیار  کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جمہوریت وجود میں آ گئی بلکہ جمہوریت کو قائم کرنے کے لیے شعوری طور پر کوشش کرنا پڑتی ہے اور محتاط رہنا پڑتا ہے ۔ جمہوریت کو لاحق خطرات کو بروقت پہچان کر انہیں جمہوری طریقے سے دور کرنا ضروری ہے۔

 

۲۔ بھائی بازو کی شدت پسند تحریک میں اج انسانوں اور ادی واسیوں کے مسائل کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

جواب : غلط

وجہ:  ۔    بھارت کا ایک بڑا مسئلہ  نکسل واد  ہے۔ بے زمین کسانوں اور ادی واسیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو ختم کرنے کے لیے نکسل واد کا آ غاز ہوا۔ نکسل واد  نے اب جارحانہ روپ اختیار کر لیا ہے۔ اب اس میں کسانوں اور ادی واسیوں کے مسائل کی اہمیت کم ہو گئی ہے۔ اس کی بجائے نکسل وادی گروہ پر تشدد طریقوں سے حکومت کی مخالفت کرنے، پولیس کی ٹولیوں پر حملہ کرنے جیسے طریقوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

 

۳۔ الیکشن میں بد عنوانیوں کی وجہ سے لوگوں کا جمہوری عمل پر سے بھروسہ اُٹھ سکتا ہے۔

 جواب   :صحیح

 وجہ:  ۔بھارت میں عوامی شعبوں میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا مسئلہ پایا جاتا ہے۔ سیاسی اور انتظامی سطح پر بدعنوانیوں کی وجہ سے سرکار کی کارکردگی کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ سرکاری کاموں میں لگنے والے وقت عوامی، سہولیت کا پست معیار، مختلف مالی بدعنوانیوں کی وجہ سے لوگوں میں پورے نظام کے تعلق سے بے اعتباری اور بے اطمینانی کے جذبات  پیدا ہو جاتے ہیں۔ انتخابی عمل میں ہونے والی بدعنوانیاں، جالی رائے دہی( بوگس ووٹنگ) رائے  دہندگان  کو رشوت دینے، ووٹ پیٹی اٹھا لے جانے جیسے واقعات کی وجہ سے انتخابی عمل پر سے لوگوں کا بھروسہ ختم ہو سکتا ہے۔

 

3۔ نوٹ لکھیے۔

۱۔ بائیں بازو والے شدت پسند:

جواب:   بھارت کا ایک بڑا مسئلہ بائیں بازو والے شدت پسند یعنی   نکسل واد  ہے۔ بے زمین کسانوں اور ادی واسیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو ختم کرنے کے لیے نکسل واد کا آ غاز ہوا۔ نکسل واد  نے اب جارحانہ روپ اختیار کر لیا ہے۔ اب اس میں کسانوں اور ادی واسیوں کے مسائل کی اہمیت کم ہو گئی ہے۔ اس کی بجائے نکسل وادی گروہ پر تشدد طریقوں سے حکومت کی مخالفت کرنے، پولیس کی ٹولیوں پر حملہ کرنے جیسے طریقوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

 

۲۔ بدعنوانی

جواب :  بھارت میں عوامی شعبوں میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا مسئلہ پایا جاتا ہے۔ سیاسی اور انتظامی سطح پر بدعنوانیوں کی وجہ سے سرکار کی کارکردگی کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ سرکاری کاموں میں لگنے والے وقت عوامی، سہولیت کا پست معیار، مختلف مالی بدعنوانیوں کی وجہ سے لوگوں میں پورے نظام کے تعلق سے بے اعتباری اور بے اطمینانی کے جذبات  پیدا ہو جاتے ہیں۔ انتخابی عمل میں ہونے والی بدعنوانیاں، جالی رائے دہی( بوگس ووٹنگ) رائے  دہندگان  کو رشوت دینے، ووٹ پیٹی اٹھا لے جانے جیسے واقعات کی وجہ سے انتخابی عمل پر سے لوگوں کا بھروسہ ختم ہو سکتا ہے۔

 

4۔ درج ذیل سوالوں کے مختصر جواب لکھیے۔

۱۔ بھارت میں جمہوریت کی کامیابی کے لیے کون سے امور ضروری ہے؟

جواب :  بھارت میں جمہوریت کو کامیاب بنانے کے لیے صرف حکومت، انتظامیہ اور عدالتی سطح پر کوشش کرنا کافی نہیں ہے۔ اس لیے سماجی اور انفرادی سطح پر ہر فرد کو شعور طور پر کوشش کرنا چاہیے۔ سرکاری اور انتظامیہ سطح پر' سروشکشا ابھیان' ،' سوچھ بھارت ابھیان ' ،'گرام سمردھی یوجنا' ', خود امدادی گروہ کا قیام' , ' مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار اسکیم' جیسے کئی سکیموں پر عمل کیا جا رہا ہے۔ خواتین کی سیاسی نمائندگی بڑھانے کے لیے مقامی حکومت و اداروں میں خواتین کے لیے ٪50  نشستیں محفوظ کی گئی ہیں۔

 

۲۔ سیاست میں مجرمانہ عناصر کے شامل ہونے سے کون سے اثرات ہوتے ہیں؟ 

جواب:  سیاسی عمل میں مجرموں کی بڑھتی ہوئی شرکت جمہوری نظام کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے۔ مجرمانہ پس منظر، مجرمانہ نوعیت کے الزام، بد عنوانیوں کے الزام کے حامل افراد کو سیاسی پارٹی اپنا امیدوار بناتی ہیں۔ اس وجہ سے سیاست میں غنڈہ  گردی کا زور بڑھتا جا رہا ہے۔ الیکشن کے موقع پر تشدد کے استعمال کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

 

۳۔ سیاسی عمل کو شفا بنانے کون سی کوششیں کی جاتی ہیں؟

جواب:  بھارت کی عدالت سیاسی عمل کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنانے کے لیے شعوری طور پر کوشش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔خاص طور پرعدالتیں مجرموں کو سخت سزائیں دیتی ہے اور سیاسی عمل میں ان کی شرکت پر پابندی عائد کر رہی ہیں۔بھارت میں جمہوریت کو کامیاب بنانے کے لیے صرف حکومت، انتظامیہ اور عدالتی سطح پر کوشش کرنا کافی نہیں ہے۔ اس لیے سماجی اور انفرادی سطح پر ہر فرد کو شعوری طور پر کوشش کرنا چاہیے۔ سرکاری اور انتظامیہ سطح پر' سروشکشا ابھیان' ،' سوچھ بھارت ابھیان ' ،'گرام سمردھی یوجنا' ', خود امدادی گروہ کا قیام' ، ' مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار اسکیم' جیسے کئی اسکیموں پر عمل کیا جا رہا ہے۔ خواتین کی سیاسی نمائندگی بڑھانے کے لیے مقامی حکومت و اداروں میں خواتین کے لیے ٪50  نشستیں محفوظ کی گئی ہیں۔

 

No comments:

Post a Comment

Class 10th Science lesson 1 Saqli Qoowat

 Data