Class 10th political Science Lesson 4 Samaji Aur siyasi Taheriken جماعت دہم سیایسات سبق نمبر 4 سماجی اور سیاسی تحریکیں


 سوال نمبر 1 :      ذیل میں سے مناسب متبادل چن کر بیان کو مکمل کیجیے۔

1)     کسانوں کی تحریک کا سب سے اہم مطالبہ..................ہے۔

                 الف)     جنگل کی زمین پر کاشتکاری کا حق دیا جائے 

                        ب)     ذرعی پیداوار کو مناسب قیمت دی جائے۔ 

                        ج)     صارفین کا تحفظ کیا جائے۔ 

                            د)     بند تعمیر کئے جائیں ۔ 

 جواب:              ب) زرعی  پیداوار کو مناسب قیمت دی جائے


2 ۔ ذرعی  پیداوار بڑھانے اور رناج‌کے معاملے میں خود کفیل ہونے کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لایا گیا۔

                 الف) آبی انقلاب                                             ب) سبز انقلاب 

                           ج) صنعتی انقلاب                                         د)     سفید انقلاب 

جواب :            ب) سبز انقلاب

سوال نمبر 2:           نوٹ لکھیے ۔

۱ )         ادی واسیوں کی تحریک: 

جواب:    آزادی سے قبل کے عہد میں انگریزوں نے ادی واسیوں، جنگلاتی دولت پر گزر بسر کرنے کے حق پر روک لگا دی تھی ۔اس بنا پر چھوٹا ناگپور میں کولام ، اوڈیشا میں گونڈ ، مہاراشٹر میں کولی، بھیل، راموشی، بہار میں سنتھال، منڈا ادی واسیوں نے بڑے پیمانے پر بغاوت کر دی۔ اس وقت سے  ادی واسیوں کی جدوجہد جاری ہے۔ بھارت کے ادی واسیوں کے کئی مسائل ہیں۔ ان کا سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ جنگلات پر ان کے حق کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔ جنگلات پر ادی واسیوں کے حق کو تسلیم کرنا جنگلاتی پیداوار اور ذخیرہ کرنے اور جنگل زمین میں کھیتی کرنے کا اختیار حاصل کرنا ادی واسیوں کے اہم مطالبات ہیں۔

۲)     مزدوروں کی تحریک۔

جواب  بھارت میں مزدور تحریک کا پس منظر صنعت کاری ہے۔ بھارت میں 19ویں صدی کے نصف آخر میں کپڑے کی میلیں ، ریلوے کمپنیوں جیسی صنعت شروع ہو گئی تھیں۔ 1899عیسوی میں ریلوے کے مزدوروں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے ہڑتال کر دی لیکن مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک بڑی تنظیم 1920 عیسوی میں قائم ہو سکی۔ اسے 'آل انڈین ٹریڈ یونین کانگرس' کہا جاتا ہے۔


سوال نمبر 3 ) ۔درج ذیل سوالوں کے مختصر جواب لکھیے ۔

۱۔ ماحولیات کی تحریک کے کاموں کو واضح کیجئے۔

جواب:    اس حقیقت سے ہم بخوبی واقف ہیں کہ ماحولیات کی تنزلی اج کے زمانے میں ایک قومی اور بین الاقومی سطح کا سنگین مسئلہ ہے۔ماحولیات  کی بربادی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھی کئی تحریک سرگرم عمل ہیں اور اس شعبے میں بین الاقوامی تعاون بھی بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔ بھارت میں بھی کے مختلف موضوعات کی ترجیح دیتے ہوئے کئی تحریک جاری ہیں۔ حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، پانی کے مختلف منبعو ں کا تحفظ, جنگلاتی غلاف، دریاؤں کی آلودگی، سبزپٹے کا تحفظ، کیمیائی مادوں کا استعمال اور ان کے خراب اثرات وغیرہ مسائل کی یکسوئی کے لیے تحریکیں کی جا رہی ہے۔

۲۔ بھارت میں کسانوں کی تحریک کی نوعیت بیان کیجئے۔

جواب:   ذرعی پیداوار کی مناسب قیمت دی جائے، ذراعت کو صنعت کا درجہ دیا جائے، سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات منظور کی جائیں، قرض معافی، قرض سے آزادی اور زراعت پر قومی پالیسی ان کی تنظیم کے اہم مطالبات ہیں۔

 

۳۔ آزادی سے قبل و خواتین کی تحریک کن اصلاحات کے لیے جدوجہد کر رہی تھی؟ 

جواب : آ زادی سے قبل کے دور میں ترقی پسند مردوں کی رہنمائی میں بھارت میں عورتوں کی تحریک شروع ہوئی۔ عورتوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو روکنے ان کے استحصال پر روک لگانے، عزت و وقار کے ساتھ انہیں زندگی گزارنے کا موقع دینا ہے اور عوامی زندگی میں شریک کرنے کے لیے کئی اصلاحی تحریکیں شروع ہوئیں ۔ ایشور چندر ودیا ساگر، راجا رام موہن رائے، جیوتی راؤ پھلے، ساوتری بائی پھولے، مہرشی دھنڈو کیشو کروے، پنڈتا رما بائی، رما بائی راناڈے وغیرہ کی رہنمائی میں رسم ستی کی مخالفت، بیواؤں کی دوبارہ شادی، عورتوں کی تعلیم، بچپن کی شادی کی مخالفت، عورتوں کو ووٹ دینے کا حق جیسی اصلاحات کی گئیں۔

سوال نمبر 4 ۔ درج ذیل بیانات کو وجوہات کے ساتھ واضح کیجئے۔

 

۱۔ جمہوریت میں تحریک کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔

جمہوریت میں تحریکوں کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ تحریک کے ذریعے مختلف عوامی مسائل زیر بحث  آتے ہیں۔ حکومت کو اس مسئلے پر توجہ دینا پڑتی ہے۔ تحریک کے رہنما اور کارکن حکومت کو مسائل سے متعلق ساری معلومات فراہم کرتے ہیں۔ پالیسی بناتے وقت حکومت کو ان معلومات سے بڑا فائدہ ہوتا ہے۔ حکومت کے بعض فیصلوں یا پالیسیوں کی مخالفت کرنے کے لیے بھی تحریک چلائی جاتی ہے۔ مزمت یا مخالفت کرنے کاحق( Right to protest)جمہوریت میں اہم حق ہے۔

 

۲ ۔ تحریک کے لیے مضبوط قیادت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

جواب تحریک کے لیے کوئی قائد ہوتا ہے۔ قیادت کی وجہ سے تحریک فعال رہتی ہے۔ تحریک کے مقصد، پروگرام اور احتجاج کی تیاری کے سلسلے میں فیصلے کیے جاتے ہیں۔ مضبوط قیادت ہو تو تحریک نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہے۔ ایک تنظیم کی شکل میں ہوتی ہے۔ تنظیم کے بغیر تحریک مسائل کو حل نہیں کر سکتی مثلا کسانوں کی تحریک کے لیے کسانوں کی تنظیم کام آتی ہے۔


۳۔ صارفین کی تحریک وجود میں آئی ۔

جواب 1986ء میں تحفظ صارفین قانون وضع کیا گیا۔اس کے بعد صارفین کی تحریک کا آغاز ہوا۔ اس تحریک کے مقاصد وسیع ہیں ۔ سماج کا ہر طبقہ صارف ہوتا ہے۔ نظام معشیت میں تبدیلی اور سماجی نظام کے بدلنے کی وجہ سے صارفین متاثر ہوتے ہیں۔ انہیں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے ملاوٹ، چیزوں کی بڑھائی ہوئی قیمت، وزن اور ناپ میں فریب دہی وغیرہ۔ اس قسم کی دھوکے بازی سے گاہکوں کو محفوظ رکھنے کے لیے صارفین کی تحریک وجود میں آئی۔

No comments:

Post a Comment

Class 10th Science lesson 1 Saqli Qoowat

 Data