۳ سیاسی پارٹیاں Class 10th Political Science Lesson 3 Siyasi Partiyan


سوال نمبر 1 : ذیل میں سے مناسب متبادل چن کر بیان  کو مکمل کیجیے۔ 

1)     سیاسی اقتدار حاصل کرنے کے لیے جب لوگ متحد ہوکر انتکابی عمل میں حصہ لیتے ہیں تب اس تنظیم کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہا جاتا ہے۔ 

        الف)     سرکار                                                                   ب )        سماج 

        ج)                 سیاسی پارٹی                                                 د)         سماجی ادارہ 


جواب:     ج)     سیاسی پارٹی 

        

۲۔ نیشنل کانفرنس پارٹی کا تعلق ریاست۔۔۔۔۔۔۔۔۔سے ہے۔

    الف)         اوڈیشا                                 ب)             آسام 

        ج)                بہار                                     د)     جموں اور کشمیر 

جواب :        (د) جموں اور کشمیر


۳۔ غیر برہمنی تحریک جسٹس پارٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نامی سیاسی پارٹی میں تبدیل ہو گئی۔

                الف )     آسام گن پردیش                                                                 ب)   شیو سینا 

                    ج)             ڈراوڑ مُنیتر کلگھم                                                                د)     جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس


جواب:         (ج) دراوڑ منیتر کلگھم 


سوال نمبر 2 :    درج زیل بیانات صحیح ہیں یا غلط، وجوہات کے ساتھ بیان کیجیے۔


۱۔ سیاسی پارٹیاں حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کی کڑی کی  حیثیت سے کام کرتی ہے۔


جواب ؛صحیح

وجہ :          سیاسی پارٹیاں حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کی کڑی کی حیثیت سے کام کرتی ہیں  کیوں کہ سیاسی پارٹیاں عوامی مطالبات اور شکایات کو حکومت تک پہنچانے کا کام کرتی ہیں جب کہ حکومت پارٹیوں کے توسط سے اپنی پالیسی اور پروگراموں پر حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔


۲۔ سیاسی پارٹی سماجی تنظیم ہی ہوتی ہے۔

جواب ؛صحیح 

وجہ :         سماج کے دیگر اداروں، تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں میں فرق ہوتا ہے سیاسی پارٹی بھی سماج تنظیم ہی ہوتی ہے لیکن اس کا مقصد طریقہ کار الگ ہوتے ہیں ۔


۳۔ متحدہ محاذ حکومت سے عدم استحکام   پیدا ہوتا ہے۔ 

جواب:      غلط

وجہ :          1989 کے لوگ سبھا  انتخابات کے بعد سیاسیات  صرف ایک سیاسی پارٹی کی بالا دستی کا سلسلہ بند ہو گیا۔اس کے بعد کے زمانے میں کئی پارٹیوں نے مل کر متحدہ محاذ کی حکومت قائم کرنے کا آغاز کیا ماضی حکومت قائم کرنے کا تجربہ بھارتی جنتا پارٹی اور کانگرس دونوں پارٹیوں نے کیا۔ ہمارے ملک کے پارٹی نظام نے اس بات کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ محازی حکومت عدم استحکام  پیدا کرتی ہے۔ متحدہ محاذ کی حکومت یا مخلوط حکومت اب بھارت کے سیاسی نظام میں مستقل حیثیت  اختیار کر گئی ہے۔


۴۔' شرومنی  اکالی دل' ایک قومی پارٹی ہے۔

جواب :غلط  

وجہ : شرمنی اکالی دل پارٹی ریاست   پنجاب کی  ایک اہم سیاسی پارٹی ہے 1920 میں اس کا قیام ہوا۔ اس کا مقصد مذہبی اور علاقائی تشخص کی نگہداشت کو اولیت دینا ہے۔


سوال نمبر 3 :     درج زیل تصورات کو واضح کیجئے۔


۱۔ علاقائیت

جواب:  ۔ ہر شخص میں اپنی زبان اور اپنے علاقے کے تعلق سے اپنائیت کا جذبہ پایا جاتا ہے جو کچھ عرصے بعد جذبہ تفاخر میں تبدیل ہونے لگتا ہے اسی جذبے کے بطن سے "علاقائیت " (علاقہ پرستی) کا جذبہ وجود میں آتا ہے۔ لوگ اپنے علاقے کے مفادات اور ترقی کو فوقیت دینے لگتے ہیں۔ اپنی زبان ،اپنے ادب، روایات سماجی اصلاحات کی تاریخ، تعلیمی و ثقافتی تحریکات وغیرہ کے تعلق سے فخر محسوس کرنے لگتے ہیں اور اس سے لسانی تفاخر طاقتور ہونے لگتا ہے ہمارے علاقے کی ترقی ہو ،یہاں کے املاک او ر روزگار کے مواقع پر ہمارا حق ہونا چاہیے اس نظریے کی وجہ سے علاقائی تفاخر میں مزید اضافہ ہوتا ہے

اس  قسم کا لسانی ، علاقائی ،تہذبی اور ان سے متعلق تفاخر منظم صورت اختیار کرلے تو اس سے علاقہ پرستی کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔ اسی کو علاقائیت کہتے ہیں ۔  


۲۔ قومی پارٹی

جواب:    قومی پارٹی کی حیثیت سے منظوری حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی عائد کردہ شرائط کی تکمیل کرنا پڑتی ہے۔ چار یا زائد ریاستوں میں لوک سبھایا ودھان سبھا کے پچھلے الیکشن میں کم از کم٪6 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے ۔ پچھلے الیکشن میں کسی بھی ریاست سے یا ریاستوں سے لوگ سبھا کے لیے کم از کم چار ارکان کا منتخب ہونا ضروری ہے ۔لوک سبھا کے مجموعی انتخابی حلقوں کے کم از کم٪6 حلقہ انتخاب سے اور کم از کم تین ریاستوں سے  امیدواروں کا منتخب ہونا ضروری ہےجیسے مثلاً انڈین نیشنل کانگریس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ، بھارتیہ جنتا پارٹی ، سماج وادی پارٹی وغیرہ 


سوال نمبر 4:     درج ذیل سوالوں کے مختصر جواب لکھیے۔


۱۔ سیاسی پارٹیوں کی امتیازی خصوصیات واضح کیجیے۔

جواب:     سیاسی پارٹیوں کا مقصد  الیکشن کے توسط سے صرف اقتدار حاصل کرنا ہوتا ہے۔اس وجہ سے مختلف سیاسی پارٹیاں ہمیشہ ایک دوسرے سے نبرد آزماتی رہتی ہیں ۔ اس طرح کی مقاقبلہ آرائی  نامناسب بالکل نہیں ہے۔ البتہ یہ مقابلہ آرائی   مثبت انداز میں ہونی چاہیے۔ہر سیاسی پارٹی مخصوص پالیسی اور نظریات کی حامی ہوتی ہے۔ عوامی مسائل کے تعلق سے ان کا مخصوص نقطہ نظر ہوتا ہے۔ان سب سے مل کر پارٹی کا فلسفہ موجود میں آتا ہے۔ جو لوگ اس فلسفے کو صحیح سمجھتے ہیں وہ اس پارٹی کی حمایت کرتے ہیں۔ پارٹی کو لوگوں کی جو حمایت حاصل ہوتی ہے۔ اسے عوامی حمایت کہتے ہیں ۔موجودہ زمانے میں تمام سیاسی پارٹیوں کا فلسفہ تقریباً یکساں ہے۔ اس وجہ سے پارٹیو میں فلسفے کی بنیاد پر فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اپنے فلسفے کو عمل میں لانے کے لیے سیاسی پارٹیاں اس پر مبنی پروگرام تیار کرتی ہیں۔ اقتدار ملنے پر اس پروگرام پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ اقتدار نہ ملے تب بھی اس پروگرام کی مدد سے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ سیاسی پارٹیاں حکومت قائم کرتی ہلیں۔  اور ملک کے انتظامی امور انجام دیتی ہیں۔یہ کام دراصل الیکشن میں  اکثریت حاصل کرنے والی پارٹی کا ہوتا ہے۔ جو  پارٹیاں اکثریت حاصل  کرنے میں  نا کام رہتی ہیں  وہ جذب اختلاف‌‌ (اپوزیشن پارٹی) کے طور پر کام کرتی ہیں ۔


۲۔ بھارت میں پارٹی نظام کی نوعیت میں کیا تبدیلی ہوئی ہے؟ 

جواب آزادی کے بعد کے زمانے میں کانگرس ایک طاقتور پارٹی تھی۔ چند مقا مات کو چھوڑ کر مرکز اور ریاستی سطح پر اس پارٹی کو اکثریت حاصل تھی۔ سیاست پر مذکورہ پارٹی کی گرفت مضبوط تھی۔ اس وجہ سے اس زمانے کے پارٹی نظام کا ذکر ایک مضبوط پارٹی نظام کی حیثیت سے کیا جاتا ہے۔اس وجہ سے  اس زمانے کے پارٹی نظام کا ذکر " ایک مضبوط پارٹی نظام" کی حیثیت سے کیا جاتا ہے۔ ایک مضبوط پارٹی نظام کو  1977 میں چیلنج کیا گیا ۔ غیر کانگریسی پارٹیوں نے متحد ہو کر یہ چیلنج دیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

Class 10th Science lesson 1 Saqli Qoowat

 Data