سوال نمبر1: ذیل میں دیے ہوئے محلول تیزابی ہےت یا اساسی ہے پہچانیے۔
سوال نمبر 2 : ضابطوں کی مدد سے کیمیائی نام لکھیے
H₂SO₄ Ca(OH)₂ HCl NaOH KOH NH₄OH
H₂SO₄ Ca(OH)₂ HCl NaOH KOH NH₄OH
جواب:
H₂SO₄ سلفیورک ایسڈ
Ca(OH)₂ کیلشیم ہائیڈرو آکسائیڈ
HCl ہائیڈرو کلو رک ایسڈ
NaOH سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ
KOH پو ٹاشیم ہائیڈرو آکسائیڈ
NH₄OH امونیم ہائیڈرو آکسائیڈ
سوال نمبر 3 : کیمیائی صنعت میں سلفیورک ایسڈ کو سب سے زیادہ اہمیت کیوں حاصل ہے؟
جواب: کیمیائی صعنت میں پر سلفیورک ایسڈ کو اہمیت حاصل ہے کیوں کہ سلفیو رک ایسڈ کا سب سے زیادہ استعمال کیمیائی کھادوں کی تیاری میں کیا جاتا ہے ۔ ہمارے ملک میں زراعت ایک بڑے پیمانے پر کی جا تی ہے۔ جس کی وجہ سے کھادوں کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے سُپر فاسفیٹ اور امونیم سلفیٹ جیسی کیمیائی کھادیں سلفیورک ایسڈ سے ہی تیا ر کی جاتی ہے۔ اور اس کے علاوہ جراشیم کش ادویات کی تیاری میں بھی یہ استعمال کیا جا تا ہے۔ سلفیو رک ایسڈ کا بڑے پیمانے پر کیمیکلز کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے، مثلاً ہائیڈروکلورک ایسڈ، نائٹرک ایسڈ، سلفیٹ نمکیات، مصنوعی صابن، رنگ اور روغن، دھماکہ خیز مواد اور منشیات بنانے میں بھی استعمال ہو تا ہے۔
سوال نمبر 4 :جواب لکھیئے۔
1) کلو رائیڈ نمک حاصل کرنے کے لیے کون سا تیزاب استعما ل کر نا اچاہیے؟
جواب: کلو رائیڈ نمک بنانے کے لیے ہائیڈرو کلو رک ایسڈ کا ستعمال کرنا چاہیئے ۔
2) ایک چٹان کے نمونے پر لیموں کا رس ڈالیں تو وہ سنسنا تا ہے اور کارج ہونے والی گیس چونے کے صاف پانی کو دودھیا بناتی ہے۔ چٹان میں کون سا مرکب ہے؟
جواب: چٹان میں دھاتی کاربونیٹ نامی مرکب موجو د ہے۔
3) تجربہ گاہ مین کسی کیمیائی محلول کی بو تل کا لیبل خراب ہو گیا ہے۔ اس بوتل کا محلول تیزابی ہے یا نہیں، آپ کس طرح اس کی شناخت کریں گے ۔
جواب: نیلے لٹمس اور سرخ لٹمس کے ذریعے یہ معلوم کریں گے کہ محلول تیزابی ہے یا اساسی .
5) درج ذیل سوالوں کے جو ا با ت دیجیے۔
الف ) تیزاب اور اسا س کے درمیان فرق لکھیے۔
الف ) تیزاب اور اساس
ب) مظہر پر نمک کا اثر کیوں نہیں ہو تا ؟
جواب : مظہر پر نمک کا اثر اس لیے نہیں ہو تا ہے کہ اکثر و بیشتر مظہر نامیاتی مرکبات ہو تے ہیں ۔ اور یہ نمک کے ساتھ کوئی کیمیائی تعامل نہیں کرتے۔
ج) عمل تعدیل کے دوران کون سے محلول تیار ہو تے ہیں ۔
جواب: نمک اور پانی یہ عمل تعدیل کے دوران تیار ہو تے ہیں ۔
د) تیزا ب کا صنعتی استعمال لکھیے۔
جواب : تیزاب کے استعمال
1) کیمیائی کھادوں کی تیاری میں تیزاب کا استعمال ہو تاہے۔
2) تیل کی تخلیص دواؤں کے محلول رنگ، دھماکہ اشیا وغیرہ کی تیاری میں تیزاب کا استعمال ہو تا ہے۔
3) مختلف کلو رائیڈ نمک بنانے کے لیے ہائیڈرو کلورک ایسڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔
4) ہلکا سلفورک تیزاب بیٹری ( برقی خانے ) میں بھی استعمال ہو تا ہے۔
5) لکڑی کی لگدی سے سفید کاغذ بنانے کے لیے تیزاب کا استعمال ہو تا ہے۔
سوال نمبر 6 : خالی جگہوں کو پُر کیجیے۔
الف ) تیزاب کا اہم جز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
جواب:
ب) اسا س کا اہم جز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے۔
جواب:
ج) ٹار ٹارک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تیزاب ہے۔
سوال نمبر 7 : جوڑیاں لگائیے۔
گروہ الف گروہ ب
الف ) اِملی (1) ایسٹیک ایسڈ
ب) دہی (2) سائیٹرک ایسڈ
ج) لیموں (3) ٹار ٹارک ایسڈ
د) سرکہ ( 4) لیکٹک ایسڈ
جواب :
گروہ الف گروہ ب
الف ) اِملی (3) ٹار ٹارک ایسڈ
ب) دہی ( 4) لیکٹک ایسڈ
ج) لیموں (2) سائیٹرک ایسڈ
د) سرکہ ( 1) ایسٹیک ایسڈ
سوال نمبر 8 : صحیح ہے یا غلط لکھیے۔
الف ) دھاتوں کے آکسائیڈ اساسی خاصیت رکھتے ہیں۔
جواب:
ب) نمک تیزابی شے ہے۔
جواب:
ج) کیمیائی نمک کی وجہ دھاتوں کا تاکل ہو تا ہے۔
جواب:
د) کیمیائی نمک معتدل ہوتے ہیں۔
سوال نمبر 9 : مندرجہ ذیل کی تیزابی اور اساسی اور معتدل اشیا میں جماعت بندی کیجیے۔
H₂SO₄ CaO kCl MgO Nacl HCl
H2O HNO₃ Na₂CO₃
جواب:
1) HCl ہائیڈرو کلورک ایسڈ تیزابی
2) H₂SO₄ سلفیو رک ایسڈ تیزابی
3) HNO₃ نائٹرک ایسڈ تیزابی
4) CaO کیلشیم آکسائیڈ اساسی
5) MgO میگنیشیم آکسائیڈ اساسی
6) Na₂CO₃ سوڈیم کاربونیٹ اساسی
7) H2O پانی معتدل
8) Nacl سوڈیم کلو رائیڈ معتدل
9) kCl پو ٹا شیم کلو ارائیڈ معتدل
No comments:
Post a Comment