سوال نمبر 1 : الفاظ کے معنی لکھیے ۔
الفاظ معنی
نمودار ہو نا ظاہر ہونا ، عیاں ہونا
مد قابل مخالف
سر و قد کھڑا ہونا سیدھا کھڑا ہونا
ہم کلام ہو نا بات کرنا ، مخاطب ہونا
تختئہ مشق بنانا کسی مقصد کے لیے کسی چیز کو بار بار استعمال کرنا
سینہ چاکا نِ چمن مراد جدائی کا دُکھ اُٹھائے ہوئے لوگ
ترک کرنا چھوڑ دینا
وتیرہ طریقہ
شرکا شریک کی جمع ، شرکت کر نے والا
وارد ہونا حاضر ہونا ،
حریص لالچی
پرخچّے اُڑنا پُرزہ پُرزہ ہونا
فی الفور فوراً
مراسم تعلقات
استوار ہو جانا قائم ہو جانا
بو فے ضیافت ایسی دعوت جس میں کھانے والے پلیٹوں میں خود کھانے لے کر اکثر کھڑے کھڑے کھاتے ہیں ۔
جہد للبقا زندہ رہنے کے لیے جدو جہد
خباثت بُرائی
مُضمر چھُپا ہوا
سرا سیمگی گھبراہٹ
جواب آں غزل مراد ایک بات کے جواب میں دوسری بات کہنا
زہر مار کرنا نا چاپتے ہوئے کھانا
کشید کرنا حاصل کرنا ، کھینچنا
No comments:
Post a Comment