مشق
1.خالی جگہوں میں صحیح متبادل لکھیئے۔
الف۔ ہاضمے کا عمل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سے شروع ہوتا ہے۔ ( معدہ/ منہ )
جواب۔ منہ
ب۔ پپٹونں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عضلات پائے جاتے ہیں ۔ (ارادی /غیر ارادی )
جواب: ارادی
ج۔ؑعضلاتی نظام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کا فعال انجام نہیں دیتا ۔ ( خون کے خلیات بنانے /حرکت کرنے )
جواب: خون کے خلیات بنانے
د۔ دل کے عضلات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہوتے ہیں ۔ ( عموی عضلات/ قلبی عضلات )
جواب : قلبی عضلات
ہ۔ باریک ہو چکی غذا کو آگے ڈھکیلنے کا کام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کرتا ہے ۔ ( معدہ / غذا ئی نالی)
جواب: غذا ئی نالی
2. بتائیے میری جوڑی کون سی ہے ۔
ستون ا ستون ب
الف قلبی عضلات 1.ہمیشہ جوڑی کے ساتھ کام کرتے ہیں
ب عضلات کی وجہ سے 2. ہم کبھی نہیں تھکتے
ہی ہوتے ہیں
ج پیپسن 3. عضلات کا بے قابو اور تکلیف دہ سکڑنا
د اکڑن 4۔ جبڑوں کی چبانے کی حرکت
ہ کالبدی عضلات 5. معدئی رس کا خامرہ
جواب:
ستون الف ستون ب
الف قلبی عضلات ہم کھبی نہیں تھکتے
ب عضلات کی وجہ سے جبڑوں کی چبانے کی حرکت
ہی ہوتے ہیں
ج پیپسن معدئی رس کا خامرہ
د اکڑن عضلات کا بے قابو اور تکلیف دہ سکڑنا
ہ کالبدی عضلات ہمیشہ جوڑی کے ساتھ کام کرتے ہیں
3.جھوٹ کون بول رہا ہے
عضو بیان
الف : زبان میری ذائق کلیاں صرف میٹھا ذائیقہ بتاتی ہے ۔
جواب: زبان جھوٹ بول رہی ہے یہ الگ الگ ذائیقوں کا پتہ دیتی ہے ۔
ب: جگر میں جسم کا سب سے بڑا غدہ ہوں ۔
جواب: جگر صحیح بول رہا ہے
ج: بڑی آنت میری لمبائی 7.5 میٹر ہے ۔
جواب: بڑی آنت جھوٹ بول رہی ہے اس کی لمبائی 1.5 میٹر ہوتی ہے
د: اپینڈیکس ہاضمے کا عمل میرے بغیر نہیں ہوتا
جواب: اپینڈیکس جھوٹ بول رہا ہے ۔ ہاضمے کے عمل میں اس کا کوئی کام نہیں ۔
ہ: پھیپھڑے اخراج کے عمل میں میرا اہم حصہ ہے ۔
جواب: پھیپھڑے جھوٹ بول رہے ہیں ان کا اخراجی عمل کوئی کردار نہیں ۔
4: وجوہات لکھیئے ۔
الف : معدہ میں آنے والی غذا تیزابی ہو جاتی ہے ۔
جواب:معدہ کے غدود سے معدئی رس کا افراز ہوتا ہے۔ غذا میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ ،ترشہ ، پیپسن ،میوکس یہ تین معدئی رس مل جانے کی وجہ سے معدہ میں آنے والی غذا تیزابی ہوجاتی ہے ۔
ب: قلبی عضلات کو غیر ارادی عضلات کہتے ہیں ؟۔
جواب: قلبی عضلات کی وجہ سے دل سکڑتا اور پھیلتا ہے اور یہ ہمیشہ جاری رہنے والا عمل ہے ان کی یہ حرکت غیر ارادی ہوتی ہے ۔ ان کے افعال کا انحصار ہماری مرضی پر نہیں ہوتا ۔ اسی لیئے قلبی عضلات کو غیر ارادی عضلات کہتے ہیں ۔
ج: نشیلی اشیا کا استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔
جواب: شخصیت کے ارتقا میں جسمانی صحت بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ لیکن نشیلی اشیا کا استعمال ہمارے صحت کو اور مختلف عضوی نظام کو متاثر کرتا ہے اور ہماری صحت خراب ہوتی ہے ۔اسی وجہ سے نشیلی اشیا کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
د : آپ کے جسم کے عضلات مضبوط اور فعال ہونا چائیے ۔
جوب: جسم کے عضلات کا مضبط اور فعال ہونا ضروری ہے کیونکہ عضلات کی نشونما اور ان کی جھیج بھرنے کے لیے ہماری خوراک میں مناسب مقدار میں پروٹین اور نشاستی اشیا شامل ہونے چاہیے ۔ پابندی سے ورزش کرنے سے عضلات مضبوط ہوتے ہیں ۔ ورزش کے دوران دل کے عضلات کی حرکت تیز ہوتی ہے ۔ جس کی وجہ سے عمل تنفس میں تیزی آتی ہے ۔نتیجے میں جسم کو بھر پو رمقدار میں آکسیجن اور تغذیاتی مادے حاصل ہوتے ہیں ۔
5. ذیل کے سوالوں کے جواب لکھیے۔
الف: عضلات کتنی قسم کے ہوتے ہیں ۔ اور کون کون سے ِ ؟
جواب: عضلات کی تین قسمیں ہیں
1۔ کالبدی عضلات
2۔قلبی عضلات
3۔ہموار عضلات
ب: جسم میں تیزابیت (ایسیڈیٹی ) کیوں ہوتی ہے ؟ اس کا جسم پر کیا اثر پڑتا ہے ؟
جواب: ذہنی دباو سب سے اہم وجہ ہے تیزابیت ( ایسیڈیٹی ) کی۔ اس کے علاوہ غیر منظم طرز زندگی ،بے وقت کھانا ، بدہضمی،ضرورت سے زیادہ کھانا،مسالے دار کھانا، نشیلی چیزوں کا استعمال ، خالی پیٹ رہنا بھی تیزابیت ( ایسیڈیٹی ) کی وجوہات ہیں ۔ ا س کا ہمارے جسم پر یہ اثر ہوتا ہے کہ ہم مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ جیسے چکر آنا، متلی ہونا، سست رہنا۔ سر میں درد ہونا ، قے ہونا، خارش ہونا وغرہ وغیرہ۔
ج: دانتوں کی اہم قسمیں کون سی ہیں ؟ ان کے کیا کام ہیں ؟
جواب: دانت کی چار قسمیں ہیں
1) کترنے والے ( قاطع/ثنیہ)
کام : چیزوں کو کترنا، اور چھیلنا
2) چیرنے والے دانت (کچلی)
کام : کوئی بھی چیز کو چیرنا یا پھاڑنا
3) پیش ڈاڑھ
کام : غذا کو چبانااور باریک پیسنا
4) داڑھ
کام : غذا کو چبانااور باریک پیسنا
6۔ ہاضمی نظام کی شکل بناکر اسے نامزد کیجیے ۔
No comments:
Post a Comment